ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے بندر علاقہ میں 6ماہ مفت سلائی تربیتی کیمپ کا افتتاح

بھٹکل کے بندر علاقہ میں 6ماہ مفت سلائی تربیتی کیمپ کا افتتاح

Tue, 17 Oct 2017 19:55:12    S.O. News Service

بھٹکل:17/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)بھارت سرکار پالی ٹکنک کے ذریعے سماجی ترقی کے مقصد کو لےکر سماجی ترقی منصوبہ ، پالی ٹکنک مرڈیشور، گنگاجل یوتھ منڈل، گنگاجل مہیلا منڈل ماوین کوروے بندر کے اشتراک سے منعقدہ 6مہینے کے سلائی تربیتی کیمپ کاآر این ایس تعلیمی ادارے کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے انہوں نےعورتوں کے خود مختار بننے میں ایسے منصوبہ جات سے استفادہ کرنےکی اپیل کی۔ تربیتی کیمپ کے نگراں کار کے ، مری سوامی نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ گنگاجل یوتھمنڈل کے صدر راما موگیرپروگرام کی صدار ت کی۔ گاؤں کے ذمہ داران گوپال موگیر، مہیلامنڈل کی صدر للتا دیواڑیگا، ممبران کوسوما نائک، ممتا کرن موگیر، پدماوتی پی موگیر، جانکی موگیر، بھارتی موگیر، پدماوتی ایس موگیر، داس نائک، استانی یمونا نائک، سی ڈی ٹی پی منصوبہ جات کے پرکاش جے سی موجود تھے۔ شوبھا اشوک موگیر نے نظامت کی ، روی کلا ناگیش موگیر نے استقبال کرتےہوئے شکریہ اداکیا۔ شلپا اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی۔


Share: